جمعرات، 11 جنوری، 2018

انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا

انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا
آج ابن انشاء کی 40 ویں برسی ہے اور اس غزل کو منحوس غزل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کو گانے والے امانت علی خان ،اسد امانت علی کو اور کوئی غزل گنگنانے کا موقع نہیں ملا اور وہ دنیا سے چل بسے جبکہ ابن انشاء کی بھی یہ آخری غزل تھی
انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
اس دل کے دریدہ دامن کو دیکھو تو سہی سوچو تو سہی
جس جھولی میں سو چھید ہوئے اس جھولی کا پھیلانا کیا
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے میں
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانا کیا
پھر ہجر کی لمبی رات میاں سنجوگ کی تو یہی ایک گھڑی
جو دل میں ہے لب پر آنے دو شرمانا کیا گھبرانا کیا
اس روز جو ان کو دیکھا ہے اب خواب کا عالم لگتا ہے
اس روز جو ان سے بات ہوئی وہ بات بھی تھی افسانا کیا
اس حسن کے سچے موتی کو ہم دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں
جسے دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں وہ دولت کیا وہ خزانا کیا
اس کو بھی جلا دکھتے ہوئے من اک شعلہ لال بھبوکا بن
یوں آنسو بن بہہ جانا کیا یوں ماٹی میں مل جانا کیا
جب شہر کے لوگ نہ رستا دیں کیوں بن میں نہ جا بسرام کرے
دیوانوں کی سی نہ بات کرے تو اور کرے دیوانا کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...