جمعہ، 12 جنوری، 2018

علیم خان کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے طلب کر لیا

علیم خان کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے طلب کر لیالاہور(حرمت قلم نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان اور ان کے ہاؤسنگ منصوبوں سے متعلق معاملات کی انکوائری کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پانچ افسران کو 15جنوری کو طلب کر لیا ہے جبکہ پارک ویو ولازاور ریورایج ہاوسنگ سوسائٹی کی انکوائری میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف انکوائری کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کو خط لکھ دیا ہے، خط میں علیم خان اور ان کے ہاوسنگ منصوبوں سے جڑے ایل ڈی اے کے5افسران کو تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے ایل ڈی اے کے افسران ڈائریکٹر شیخ عبدالقیوم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اخترزیدی، راجہ عباس ، خواجہ شوکت جمال اور پٹواری محمد اکرم کو طلب کیا ہے۔ نیب حکام لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے 15جنوری کوتحقیقات کریں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...