جمعہ، 12 جنوری، 2018

گھبرانے والے نہیں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،نواز شریف

گھبرانے والے نہیں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،نواز شریف لاہور(حرمت قلم نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالات اور جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔حرمت قلم کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا فارم ہاؤس میں کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی۔ نواز شریف نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اور مسائل بھی سنے۔ کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کارکنان متحد رہیں کیونکہ عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین ہمارے خلاف جو سازشیں کر رہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے، 2018 میں عوام احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر کے ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...