بدھ، 7 مارچ، 2018

آصف زرداری ان ایکشن،فرحت اللہ بابر کو سزا سنا دی

آصف زرداری ان ایکشن،فرحت اللہ بابر کو سزا سنا دی
لاہور(حرمت قلم نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینٹ میں عدلیہ کیخلاف تقریر کرنے پر فرحت اللہ بابر کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ فرحت اللہ بابر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہو رہی ہے افسوس ہے پیپلز پارٹی نے بھی پارلیمنٹ کی آزادی پر سمجھوتہ کیا،جب احتساب کمیٹی میں سب کے احتساب کی بات آئی، میری جماعت بھی پیچھے ہٹ گئی، اگر ریاست کے اندر ریاست ختم نہ ہوئی تو اداروں کے درمیان تصادم کی طرف حالات بڑھیں گے،یہ ڈیفیکٹو سٹیٹ احتساب سے بالاتر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...