اتوار، 14 جنوری، 2018

بے قراری سی بے قراری ہے۔۔۔(جون ایلیا کی دوسری کتاب’’یعنی ‘‘سے ایک خوبصورت غزل )

بے قراری سی بے قراری ہے۔۔۔(جون ایلیا کی دوسری کتاب’’یعنی ‘‘سے ایک خوبصورت غزل )
جون ایلیا کی جوانی کی یادگاری تصویر

بے قراری سی بے قراری ہے 
وصل ہے اور فراق طاری ہے ​

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے 
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے ​

بن تمہارے کبھی نہیں آئی 
کیا مری نیند بھی تمہاری ہے ​

اس سے کہیو کہ دل کی گلیوں میں 
رات دن تیری انتظاری ہے ​

ایک مہک سمت دل سے آئی تھی
میں یہ سمجھا تری سواری ہے​

خوش رہے تو کہ زندگی اپنی 
عمر بھر کی امید واری ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...