اتوار، 14 جنوری، 2018

بھارتی چیف جسٹس کیخلاف بغاوت کے بعد محتاط ہوگیاں ہوں،جسٹس ثاقب نثار

بھارتی چیف جسٹس کیخلاف بغاوت کے بعد محتاط ہوگیاں ہوں،جسٹس ثاقب نثار
چیف جسٹس ثاقب نثار
 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس کیخلاف بغاوت کے بعد سے محتاط ہوگیا ہوں۔بھارت میں حال ہی میں سپریم کورٹ کے 4 سینئر ججز نے چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کی ہے۔ سپریم کورٹ کے 4 سینئر ججوں نے اپنے ہی چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم چیف جسٹس کے مواخذے سے متعلق فیصلہ کرے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اتوار کو تعطیل کے روز گندے پانی، ڈبے کے دودھ اور ماحولیاتی آلودگی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایک موقع پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہلکے پھلکے موڈ میں کہا کہ جب سے بھارت کے 4 ججوں نے پریس کانفرنس کی ہے تب سے میں بھی اپنے ساتھی ججوں کے بارے میں محتاط ہوگیا ہوں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگا اور تمام لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...