نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہے۔27 فیصد 15 سال تک کی عمرکی لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے قومی فیملی ہیلتھ سروے نے کہاکہ 2017میں دیہی اورشہری علاقوں کی 29سے 23فیصد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں ۔سروے کے مطابق شادی شدہ 31فیصد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 56سے 15فیصد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی ، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوانین کی موجودگی کے باوجود پولیس ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں