جمعرات، 15 فروری، 2018

بھارت میں مسلمان خاندان کا زبردستی مذہب تبدیل کرادیا گیا

بھارت میں مسلمان خاندان کا زبردستی مذہب تبدیل کرادیا گیا
کلکتہ (نیٹ نیوز)بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم نے مسلمان خاندان کے 14 افراد کا زبردستی تبدیل مذہب کرا دیا، تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کر دیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ شہر میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سمہتی تنظیم نے ایک مسلم خاندان کے 14 افراد کو زبردستی بنا دیا ہے، جب اس سلسلہ میں صحافیوں نے مسلمانوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تو تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کر دیا۔ہندو تنظیم کا موقف ہے کہ مسلمان خاندان نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کیا اور اس حوالے سے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔تاہم جب میڈیا نے مبینہ طور پر ہندو مذہب اختیار کرنے والے مسلمان خاندان کے افراد سے بات کرنے کی کوشش کی تو انتہا پسند ہندوؤں نے ان پر بھی حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...