واشنگٹن(حرمت قلم مانیٹرنگ)لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن میں ایک فارم ہاؤس پر ایسا سور کا بچہ پیدا ہوا ہے جس کی شکل حیران کن حد تک انسانوں سے مشابہہ تھی۔خبر کے مطابق یہ عجیب واقعہ ارجنٹائن کے علاقے سانتو ڈومنگو کے ایک قصبے میں پیش آیا۔ اس عجیب الخلقت بچے کی پیدائش پر پورے گاؤں میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی اسے دیکھنے چلا آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں کے پیٹ میں نشوونما بگڑنے سے اُس کی یہ حالت ہوئی۔والٹر اوسکرنامی شخص کے فارم پر پیدا ہونے والا یہ بچہ پیدائش کے بعد چند گھنٹے ہی زندہ رہ پایا کیونکہ اسے سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں فصلوں اور چارے وغیرہ پر کثیر مقدار میں زہریلے اسپرے اور کیمیائی ادویات کا استعمال ان واقعات کی بڑی وجہ ہے۔جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے جو خوراک پیدا کرکے جانوروں کو دی جا رہی ہے اس کی وجہ سے جانوروں اس صورتحال کا شکار ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ارجنٹینا کے اسی علاقے میں ایک بکری نے ایسا بچہ دیا تھا جس کے دو سر تھے۔اس کے علاوہ یہاں دو سر اور 6ٹانگوں والے بچھڑے اور انسان سے مشابہہ چہرے والے بکری کے بچے کی پیدائش سمیت دیگر کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں