جمعہ، 16 مارچ، 2018

ایئرمارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

ایئرمارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد
اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)حکومت نے ایئرمارشل مجاہد انورخان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کردیا۔ ائر چیف سہیل امان اٹھارہ مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔ایئرمارشل مجاہد انورخان تئیس دسمبر انیس سو باسٹھ کو پیدا ہوئے ۔ دسمبر انیس سو تراسی میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل حاصل کیے۔ایئرمارشل مجاہد انور خان نے بطور فائٹر سکواڈرن ، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ ایف سولہ کی دو ائیر بیسز کی کمانڈ کی ۔ مجاہد انور خان کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمبیٹ کمانڈر اسکول ، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن ، ائر وار کالج فیصل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں ۔ایئر مارشل مجاہد انور خان کوان کی خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازاجا چکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...