اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے سینٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ انیس سو چونسٹھ سے فوجی حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کررہا ہوں سینیٹ میں دھواں دھار الوداعی خطاب میں ان کا کہنا تھا جج قلم کے بجائے زبان کا استعمال کرکے تجاوز کرتے ہیں، فیض آباد دھرنے میں پیسے بانٹ کر آئینی حدود سے تحاوز کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر سے سوفیصد متفق ہوں،پرویز مشرف نے مجھے وزیراعظم بننے کا لالچ دیا، 1964سے فوجی حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں، پرویزمشرف کی حکومت ہٹانے میں میرا ادنی سا کردار تھا۔اعتزازاحسن نے کہا کہ مارشل لاء ادوار میں سیاسی کارکنوں پر کوڑے برسائے گئے،جیل جاتا تھا تو اکثرمیرا بغاوت کا جھنڈا میری اہلیہ اٹھاتی تھی، 4 ملٹری ڈکٹیٹرز آئے میں نے چاروں کے خلاف احتجاج کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں