فیصل آباد (نمائندگان) مریم نواز کی ایک بار پھر پانامہ فیصلے پر تنقید، بولیں کہ نواز شریف کا 5ویں بار ٹرائل ہورہا ہے، آج تو فیصل آباد والوں نے بھی بتادیا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ منظور نہیں۔ ججز پر بھی لفظی تیر چلادیئے، کہتی ہیں کہ جب ایسے فیصلے کرو گے تو آپ کی عزت کون کرے گا۔فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز کا سوشل میڈیا کنونشن منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ اور ججز کو کھلی تنقید کر نشانہ بنایا، بولیں کہ عوام ناانصافی اور ظلم کے ضابطے نہیں مانتے، عوام بتائیں نواز شریف کیخلاف فیصلہ منظور ہے؟، کیا عوام ناانصافی اور ظلم کے ضابطے مانتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نیب کو دیا گیا وقت ختم ہوگیا لیکن کچھ نہیں ملا، 6 ماہ کے دوران 6 روپے کی کرپشن بھی نہیں ملی، نواز شریف کا 5 ویں بار ٹرائل ہورہا ہے، جب ایسے فیصلے کرو گے تو آپ کی عزت کون کرے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں