بدھ، 21 مارچ، 2018

عامر خان کی نازیبا حرکت،متحدہ رہنما ارم عظیم نے زبان کھول دی

عامر خان کی نازیبا حرکت،متحدہ رہنما ارم عظیم نے زبان کھول دیکراچی(حرمت قلم مانیٹرنگ)ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عظیم نے کہا ہے کہ عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ، ان کی اس حرکت پر حیدرعباس سے شکایت بھی کی تھی۔ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عظیم کا ایک ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے انتہائی سخت زبان استعمال کرتےہوئے خالد مقبول صدیقی اور عامر خان پر کڑی تنقید کی اور الزام لگایا کہ خالد مقبول صدیقی امریکا میں جہاں رہتے وہاں رشتہ بھجوا دیا کرتے تھےجبکہ عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ،عامر خان کی اس حرکت پر حیدرعباس سے شکایت بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا تحریک میں کارکنان عزت دیتے تھے۔ جب عامر خان نے دوبارہ پارٹی جوائن کی تو میں ان کو نہیں جانتی تھی، جب میں رابطہ کمیٹی جاتی تو یہ ایسی باتیں کرتے کہ میں کوئی رد عمل دوں، یہ لیڈیز پرگندی نظر رکھتے تھے۔انہوں نے عامر خان کو للکارتے ہوئےکہا کہ، عامر خان اپنی نظروں کو اپنے پاس رکھو، میں کراچی میں ہوں سامنے آجاؤ، میں تمہیں بتاوں گی تمہاری اوقات کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادرآبادوالےگلی کے غنڈے ہیں اور وقت دور نہیں ہے جب چند لوگوں کی وجہ سے اس پارٹی پر بھی پابندی لگ جائے گی۔ پی آئی بی اور بہادرآباد والے ایک نہیں ہوسکتے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...