
آج چوہدری نثار کی جانب سے بھی نواز شریف کے شعر کا جواب شعر کی صورت میں دیا گیا ہے۔چوہدری نثار کی جانب سے جاری تحریری جواب میں منیر نیازی کا شعر کہا گیا۔
ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو
جو شخص سنتا ہے وہ بول بھی تو سکتا ہے
سابق وزیر داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب احسان انسان نہیں اللہ کرتا ہے انسانوں پر، اگر آپ نے کسی پر احسان کیا ہے تو بہت سے لوگوں نے آپ پر بھی احسان کیے ہوں گے، آپ کو ان کا بھی احساس اور احسان مند ہونا چاہیے۔چوہدری نثار نے کہا کہ جس طرح کی زبان مریم نواز کی جانب سے ان کے بارے میں استعمال کی جا رہی ہے وہ اسی پیرائے میں جواب دے سکتے ہیں لیکن ابھی میرے دل میں شریف خاندان کے لیے احترام باقی ہے اس لیے جواب نہیں دے رہا اور اور میں نے اپنے اوپر یہ پابندی صرف آج کے بیان تک لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ خود کو کافی حد تک قومی سیاست سے الگ کر کے حلقے کی سیاست تک محدود کر لیا ہے لیکن اگر کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات آتے رہے تو تفصیلی وضاحت کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں