اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی،اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے مفرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہوں ورنہ انھیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد میں مذکورہ جماعت کی طرف سے رکنِ پارلیمان کے حلف نامے میں مبینہ تبدیلی کے خلاف دھرنے کے بارے میں دائر ہونے والے مقدمات کی سماعت کی۔ اس مقدمے کے سرکاری وکیل چوہدری سفاعت نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم خادم حسین عدالت کی جانب سے متعدد بار بلائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے جو کہ قانون کی سخت خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے عدالت سے کہا کہ ملزم کو عدالتی مفرور قرار دیا جائے جس سے عدالت نے اتفاق کیا۔فیص آباد دھرنے سے متعلق جو مقدمات زیرِ سماعت ہیں، ان مقدمات میں ملوث بیشتر افراد کی ضمانتیں ہو چکی ہے تاہم ملزم خادم حسین رضوی ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں