کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت اختیار کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے۔عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل نے عامرلیاقت کی شمولیت تصدیق کردی۔پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عامر لیاقت کی شمولیت کے فیصلے میں عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں، پارٹی کی خواہش ہے کہ عامرلیاقت کو پی ٹی آئی میں ہونا چاہیے۔ عامر لیاقت کو کراچی سے ٹکٹ دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت نے غیر مشروط طور پر پارٹی کا حصہ بننے کی رضا مندی ظاہر کی ہے لہذا کسی بھی حلقے کا ٹکٹ دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتا یا کہ اس بڑے فیصلے میں عمران خان کی رضا مندی شامل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں