کراچی(نیٹ نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز اور ملیر چھاؤنی کا دورہ کیا ہے اس موقع پر انہیں سندھ بالخصوص کراچی کی امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیرچھاؤنی میں افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرزکا کردار قابل ستائش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کیلئے کراچی میں قیام امن ناگزیر ہے، کراچی میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔آرمی چیف کو کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں