لاہور(ٹوئٹر نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن ن لیگ کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں اور کہاکہ غلطی اور گناہ کسی اور کا، اور سزا کسی اور کو، واہ لیڈرشپ واہ ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں ماروی میمن نے لکھاکہ ہمیشہ جب ایک جرم ہوتاہے تو وہاں معاون اور جرم کیلئے بھڑکانے والے بھی ہوتے ہیں، ان کا حساب پہلے ہوناچاہیے ، ان کو پہلے ایکسپوز کرنے کی ضرورت ہے ایک اور ٹوئیٹ میں ماروی میمن نے لکھاکہ اور اس موضوع پر آخری ٹویٹ ، سیاست انسان عزت کیلئے کرتاہے ، کوئی بھی شخص اس بات کی داد نہیں دے گا کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ بٹھائیں اور پھر بے عزتی شروع کردیں۔مزید ایک ٹویٹ میں انہوں نے داتا دربار کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ جو بھی اس نگری پر آیا اللہ سائیں اس سے اپنے انداز میں حساب لیتا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں