اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ہمیں مطلوبہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے فاٹا اور ایم کیو ایم نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے امیدواروں کی نامزدگی کا اختیار دینے پر اتحادی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس امر کااظہار محمد نواز شریف نے دوپہر پنجاب ہائوس اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کے مشاورتی اجلاس میں کیا نواز شریف نے اعلان کیا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے امیدواروں کی کامیابی کے حوالے سے گنتی پوری ہو گئی ہے۔ فاٹا کے چار ارکان ملے ہیں اس میں نو منتخب اراکین بھی شامل ہیں سابق وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ایم کیو ایم کے پانچ سینیٹرز ہیں ان میں سے چار ایک دھڑے اور ایک دوسرے گروپ کے ساتھ ہیں ہمیں ایم کیو ایم کے ووٹ ملنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ہم نے گنتی پوری کر لی ہے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کروانے کے لیے ہمیں بھاری اکثریت حاصل ہوگئی ہے محمد نواز شریف کے اس اعلان پر اتحادی جماعتوں کے قائدین نے نواز شریف کو مبارکباد دی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں