لاہور(حرمت قلم نیوز)ریلوے میں مبینہ بےضابطگیوں کے معاملے پر نیب چیئرمین نے تحقیقات کا حکم دیا تو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اپنا ردعمل داغ دیا، کہتے ہیں اگر وہ بدعنوان ہیں تو پھر کوئی دیانتدار نہیں، نیب کو کسی اور کے حکم پر کردار کشی سے گریز کرنا چاہیے، یہ کردار کشی پہلے کرتے ہیں جانچ پڑتال بعد میں کرتے ہیں، پہلے سپانسرڈ ٹی وی پروگرام ، پھر ٹکرز پھر بلاوا آتا ہے، ہمیں رسوا کرنے اور متنازعہ بنانے کے لئے ماحول بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب پر کبھی اعتماد نہیں تھا، یہ ادادہ مشرف نے مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لئے بنایا، مجھ سے ریلوے کی حالت بدل ڈالنے کا کریڈٹ بھی چھیننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھُپ کر حملے کرتے ہیں، یہ کہاں کا قانون اور حب الوطنی ہے؟ تحقیق اور جانچ پڑتال ضرور کریں تذلیل نہ کریں، قومی خدمت کا صلہ دیں نہ دیں اس کی سزا تو نہ دیں، سول بالا دستی اور آئین و قانون کے ہر داعی کے چہرے پر کرپشن کی سیاہی ملی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں