لاہور(مانیٹرنگ)سابق صدر ضیاء الحق کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ایک بار پھر نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیا ۔سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون سے الحاق ختم کرنے کا اعلان کیاجبکہ ہم خیال گروپ کے شمس حیدر سے ملاقات کی ۔
اعجاز الحق نے جنوبی پنجاب اور آزاد لیگیوں کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اداروں سے محاذ آرائی میرا نظریہ نہیں، اس دفعہ دوسری سائیڈ اعتماد نہیں کررہی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کی، عدالت نےترقیاتی فنڈزروک دیے تو لوگ چھوڑرہےہیں ، ووٹ کوعزت کاکہنے والے خودپارلیمنٹ کوعزت نہیں دیتے۔واضح رہے کہ اعجاز الحق انیس سو اٹھانوے میں بھی ہم خیال گروپ بنانے والے پہلے آٹھ ارکان میں شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں