حیدرآباد(مانیٹرنگ )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کم ہونی چاہئے ، اگر ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا ہے، اگر سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعہ نکال سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو چیئرمین سینٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہئے ، آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن سکیورٹی کے حوالے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضیاءالحق کے اوپننگ بیٹسمین کو چیئرمین سینٹ کے لئے اپنا امیدوار بنایا جو اچھا نہیں تھا اس لئے اسے ووٹ نہیں دیا گیا جب کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ ان کے قریبی لوگوں نے بھی سینٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نوازشریف نہ کل نظریاتی تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہوں گے، مک میں نظریاتی سیاست کے لئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی معاشی اسٹیٹس کو کے نظام کے خلاف کام کررہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں