نئی دہلی(حرمت قلم نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان اور بنگلادیش سے ملنی والی سرحدوں پر سکیورٹی بڑھانے کے مقصد سے 7 ہزار فوجی تعینات کرے گا
۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فورسز پاکستان، بنگلادیش اور چین سے ملنی والی سرحدوں پر تعینات ہوں گی۔ بھارت سے ملنے والی سرحد پر مزید 7 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان ایسے میں ہوا ہے کہ جب بھارت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال کی نسبت اس سال اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔گزشتہ سال ہندوستان کا دفاعی بجٹ 42.8 ارب ڈالر تھا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا گوگل سے لیا گیا نقشہ |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں