غزہ (مانیٹرنگ)غزہ کی پٹی میں احتجاجی کیمپ پر اسرائیلی گولہ باری سے 15 فلسطینی شہید اور 1500 زخمی ہو گئے۔ فلسطینیوں نے عظیم واپسی کے نام سے چھ روزہ احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے۔گھروں سے بے دخلی منظور نہیں، باپ داد کی زمینوں پر قبضے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے شیلز اور گولیوں کی بارش کر دی۔
براہ راست فائرنگ کی زد میں آ کر متعدد مظاہرین شہید ہو گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ پُر امن مظاہرین نے اسرائیلی سرحد کے قریب خیمہ بستی بسا دی ہے، جہاں جہان وہ چھ ہفتوں تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے سرحد پر 100 شارپ شوٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں