جمعرات، 1 مارچ، 2018

اب چاند پر بھی فورجی نیٹ چلے گا

اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)موبائل نیٹ ورک کمپنی ووڈا فون اور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر "فور جی" نیٹ ورک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اس نیٹ ورک کا استعمال 2019میں چاند پر پہلے نجی مشن کے دوران کیا جائے گا۔جرمنی میں قائم ادارہ PT Scientists آئندہ سال ایک مشن چاند پر بھیجے گا۔ اس دوران مشن میں شریک روبوٹس معلومات کو فور جی انٹرنیٹ کے ذریعے بیس اسٹیشنوں کو بھیجیں گے۔ووڈا فون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہینز امیٹسٹریئٹر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ موبائل نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کے ارتقاء میں ایک نئے مرحلے کی بنیاد رکھے گا۔ دریں اثنا PT Scientists ادارے کے چیف ایگزیکٹو روبرٹ بوہمے کا کہنا ہے کہ کرہ ارض سے باہر سفر کے لیے اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے سیارے سے باہر بنیادی ڈھانچے کو قائم کر کے اسے ترقی دیں۔آئندہ مشن کے ذریعے ہم چاند کی سطح پر خصوصی مواصلاتی نظام کے ابتدائی عناصر کا قیام عمل میں لا کر اس کا تجربہ کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...