لاہور،اسلام آباد،پشاور(مانیٹرنگ )عام انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں۔کئی رہنما پارٹی چھوڑ گئےاور کئی پارٹی چھوڑنے کیلئے پر تولنے لگے۔پی ٹی آئی کے پی کے کے اراکین اسمبلی نے بغاوت شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، تحریک انصاف کے لیڈر اور ایم پی اے وجیہ الزمان خان نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔وجیہ الزمان خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تبدیلی نہیں لارہی، خان صاحب نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے ۔
پنجاب کی میٹرو کو جنگلہ بس کہہ کر تنقید کرنے والے اب خود مہنگی جنگلہ بس بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی کے روز سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکپتن کے ضلعی صدر احمد رضا مانیکا نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔دوسری جانب خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی کے چار ایم پی ایز نے عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کی ٹکٹیں دیتے ہوئے پارٹی کی پالیسیوں کو نظرانداز کیا گیا، خیبرپختون خوا کے عوام کو پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب نے معاملات کو سنجیدہ نہیں لیا تو پی ٹی آئی صرف کہانیوں میں رہ جائے گی، 20 سال کی خدمات کا صلہ ہم پر پیسے لینے کا الزام لگا کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں