جمعرات، 1 مارچ، 2018

گودار دوسرا بننے کو تیار

گودار دوسرا بننے کو تیار
دبئی(حرمت قلم مانیٹرنگ)ایک غیر ملکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گوادر پاکستان اور چین دونوں کے لیے اہم شہر ہے یہ مستقبل میں دوسرا دبئی بن سکتا ہے اور اس سے ایشیا میں طاقت کا توازن بھی تبدیل ہوگا۔ایک رپورٹ میں پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ چین کی جانب سے گوادر شہر میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو بہت فائدہ پہنچے گا۔اخبار کے مطابق پاکستان کو بجلی اور توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے اور ترسیلی اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسے 30سے 35ارب ڈالر درکار تھے تاہم پاکستان اپنے ذرائع سے اتنی بڑی رقم فراہم نہیں کرسکتا تھا ایسے میں چین کی جانب سے گوادر بندرگاہ تک رسائی کے لیے شروع کیا جانے والا اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔

اب چاند پر بھی فورجی نیٹ چلے گا

اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)موبائل نیٹ ورک کمپنی ووڈا فون اور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر "فور جی" نیٹ ورک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اس نیٹ ورک کا استعمال 2019میں چاند پر پہلے نجی مشن کے دوران کیا جائے گا۔جرمنی میں قائم ادارہ PT Scientists آئندہ سال ایک مشن چاند پر بھیجے گا۔ اس دوران مشن میں شریک روبوٹس معلومات کو فور جی انٹرنیٹ کے ذریعے بیس اسٹیشنوں کو بھیجیں گے۔ووڈا فون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہینز امیٹسٹریئٹر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ موبائل نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کے ارتقاء میں ایک نئے مرحلے کی بنیاد رکھے گا۔ دریں اثنا PT Scientists ادارے کے چیف ایگزیکٹو روبرٹ بوہمے کا کہنا ہے کہ کرہ ارض سے باہر سفر کے لیے اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے سیارے سے باہر بنیادی ڈھانچے کو قائم کر کے اسے ترقی دیں۔آئندہ مشن کے ذریعے ہم چاند کی سطح پر خصوصی مواصلاتی نظام کے ابتدائی عناصر کا قیام عمل میں لا کر اس کا تجربہ کریں گے۔

loading...