جمعرات، 5 اپریل، 2018

الیکشن وقت پر ہونگے،مارشل لا لگا تو گھر چلے جائینگے:چیف جسٹس

الیکشن وقت پر ہونگے،مارشل لا لگا تو گھر چلے جائینگے:چیف جسٹساسلام آباد (مانیٹرنگ ،نیٹ ،دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، تاخیر نہیں ہوگی، ملک میں کسی مارشل لاء کی گنجائش نہیں، میرے ہوتے ہوئے آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جوڈیشل مارشل لا ایک لفظی سوچ ہے، کچھ لوگ اس طرح کی بدگمانی پھیلا رہے ہیں، پلان کے مطابق افواہیں اڑائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ایسا کچھ ہوا تو گھر چلے جائیں گے، ملک میں صرف جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا عاصمہ جہانگیر دلیر خاتون تھیں، انہوں نے ایک بار گلہ کیا کہ ریلیف نہیں دیتے، وہ بہن کے طور پر مجھے مشورے بھی دیتی تھیں۔ انہوں نے کہا عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ حق سچ کی آواز پر لبیک کہا، وہ رضاکارانہ کیس لڑتی تھیں۔

وقت کیساتھ ساتھ مسکرانا بھول گیا ہوں

غزل.......خالد راہی
وقت کیساتھ ساتھ مسکرانا بھول گیا ہوں
وقت کیساتھ ساتھ مسکرانا بھول گیا ہوں
شائد اس کو یاد جو آنا بھول گیا ہوں

یہ بات بھی اسکو بتانا بھول گیا ہوں
اب میں روٹھنا منانا بھول گیا ہوں

زمانے بیت گئے ہوں خود سے ملاقات کئے
بھیج کر کہیں خود کو بلانا بھول گیا ہوں

گستاخ کہہ کر بزم سے نکالا جا رہا ہوں
شائد نظروں کو جھکانا بھول گیا ہوں

بہت خوفزدہ، سہمی سی آئی تھی نیند
آنکھوں میں اسکو بسانا بھول گیا ہوں

ملاقات کا وعدہ کر کہ تو آگیا ہوں
نا ملنے کا بہانا بنانا بھول گیا ہوں

گمنام راستوں میں کوئی بھٹکتا ہے
رستہ جسکو بتانا بھول گیا ہوں

ڈوبنے سے مجھکو روک رہا ہے خالد
جسے گھر چھوڑ کے آنا بھول گیا ہوں

loading...