اتوار، 18 فروری، 2018

عمران خان کی تیسری شادی ،تصاویر بھی سامنے آگئیں

عمران خان کی تیسری شادی ،تصاویر بھی سامنے آگئیں
عمران خان کی تیسری شادی کے موقع پر لی گئی تصویر
لاہور(حرمت قلم نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ہے اور شادی کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا اور نکاح کی سادہ تقریب لاہور میں بشریٰ بی بی کے گھر میں منعقد ہوئی۔پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح کے موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور ذلفی بخاری گواہان میں شامل تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے عمران خان کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے پہلے عمران خان نے بشریٰ بی بی کوشادی کا پیغام بھیجا تھا اور اب شادی ہوگئی ہے، ان شا اللہ عمران خان کا نکاح پورے ملک کے لیے مبارک ثابت ہوگا۔یاد رہے کہ عمران خان کی شادی کے حوالے سے خبریں گزشہ ماہ سامنے آئی تھیں تاہم پی ٹی آئی اور عمران خان کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ابھی عمران خان نے ابھی بشریٰ بی بی کو شادی کا پیغام بھیجا ہے۔نکاح کی اس تقریب میں ”دولہا “ کی طرف سے عمران خان کے پرسنل سیکرٹری عون چوہدری ،سابق ٹاون ناظم گلبرگ ٹاون فراز احمد چوہدری ،مشہور پراپرٹی ٹائیکون اور ڈاکٹر طاہر القادری کے انتہائی قریبی ساتھی میاں زاہد اسلام شامل ہوئے جبکہ دلہن (بشری بی بی ) کے ہمراہ دو خواتین اور ایک مرد ”خفیہ شادی“ کی اس تقریب میں شریک تھے، نکاح میں حق مہر کی رقم 4 لاکھ سے زائد اور پانچ لاکھ روپے سے کم مقرر کی گئی ۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن مفتی محمد سعید نے ہی پڑھایا ،یہ وہی مفتی سعید ہیں جنہوں نے عمران خان کا ریحام خان سے ” خفیہ نکاح “ پڑھایا تھا۔ عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کے موقع پر ”نکاح فارم “ پر دولہا ،دلہن سمیت مفتی سعید ،عون چوہدری ،فراز چوہدری ،میاں زاہد اسلام اور دو دیگر افراد نے دستخط بھی کئے۔
imran khan 3rd marriage
نکاح خواں مفتی سعید بشراں بی بی سے نکاح نامہ پر دستخط کروا رہے ہیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...