کوئٹہ (مانیٹرنگ ) بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے تین ممبران اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے تین ممبران اسمبلی وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی دوسطین خان ڈومکی اور خالد مگسی نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس میں تینوں لیگی رہنماوں نے پارٹی کے علیحدگی کے ساتھ ساتھ شکایتوں کے انبار لگادیئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی میں پہلی بار آئے تھے ایک سال میں بہت کچھ سیکھا ہے ۔بلوچستان کے مفادات کو بڑی پارٹیوں میں کوئی تحفظ نہیں دیتا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقوں کو بھی کچھ نہیں ملا، ہم نے کئی بار نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو متعدد بار آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت نے ہم پر بہت سختی کی لیکن کسی نے ہمارے مسائل پر توجہ نہیں دی۔