ہفتہ، 13 جنوری، 2018

پاکستان کی جوہری صلاحیت بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے،ترجمان پاک فوج

پاکستان کی جوہری صلاحیت بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے،ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور
  راولپنڈی(حرمت قلم ٹیم )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ناکام ہوچکا ہے جبکہ بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرذمے دارانہ اور بچگانہ ہے ۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں، ہم پاکستان کیخلاف کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا جواب دیں گے۔ ہم پیشہ وارانہ فوج، ذمہ دار جوہری ریاست اور تحمل کرنے والی قوم ہیں اور پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کی طرف سے آنے والے خطرات کیلئے ہے جبکہ ہماری قابل بھروسہ جوہری صلاحیت بھارت کو حملہ کرنے سے روک رہی ہے۔
واضح رہے بھارتی آرمی چیف نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...