جمعہ، 19 جنوری، 2018

مسلمانوں نہیں،سکھوں اور عیسائیوں کے مسائل بھی حل کرینگے،آنکھیں کھلی ہیں،سیاسی اقربا پروری ختم کرینگے:چیف جسٹس

مسلمانوں نہیں،سکھوں اور عیسائیوں کے مسائل بھی حل کرینگے،آنکھیں کھلی ہیں،سیاسی اقربا پروری ختم کرینگے:چیف جسٹس
اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ ملک میں پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے اور اس کی عزت ضرور کرینگے،کٹاس راج مندر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کٹاس راج تالاب کو آٹھ فٹ سے زیادہ بھرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے پر ریمارکس دیئے کہ تالاب کو مسلسل بھرا رہنا چاہیے، سکھ اور عیسائی برادری کے مسائل بھی حل کریں گے۔ ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں، کوئی کچھ بھی کہے لیکن ہمارے لئے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔تین رکنی بنچ نے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدیق الفاروق کوہر پیشی پر حاضری کا کہا تھا لیکن وہ کیوں نہیں آئے، کہیں میرے ہاتھوں چیئرمین کو کچھ ہو نہ جائے، خدا کا واسطہ ہے متروکہ وقف املاک نقصان نہ کرے، کیوں نا عدالت متروکہ وقف املاک کا انتظام سنبھال لے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہاں پربیٹھ کرآنکھیں کھلی رکھنا پڑتی ہیں، سیاسی اقرباپروری کاخاتمہ کریں گے، جہاں ادارے کچھ نہیں کریں گے ہم کریں گے، پھر دائرہ اختیار سے تجاوز کا شکوہ نہ کیاجائے، چکوال سے سارا لائم اسٹون بھارت بھیجا جارہاہے، کٹاس راج مندر میں شری ہنومان کی مورتیاں نہیں ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...