جمعہ، 19 جنوری، 2018

فضل اللہ نے اسلام کو غیر مسلوں سے زیادہ نقصان پہنچایا،صوفی محمد

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان کے سابق امیرملا فضل اللہ کےسسر صوفی محمد اپنے داماد کیخلاف کھل کر سامنے آگئے۔قتل وغارت کو بھی خلاف شریعت قرار دیدیا،اے پی ایس میں بچوں کے قتل عام کرنیوالوں کو کافر کہہ دیا۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’سینٹر اسٹیج‘‘کے میزبان اور سینئر صحافی رحمان اظہر کو انٹرویو دیتے ہوئے صوفی محمد نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف جنگ کرنا حرام ہے اگر ملک میں فوج نہ ہوتی تو ملک کب کا تقسیم ہو چکا ہوتا،کلمہ گو مسلمان کو قتل کرنا  حرام اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا خلاف شریعت ہے،خواتین اور بچوں کو مارنا حرام ہے خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں جب کہ آرمی پبلک اسکول میں بچوں کو شہید کرنے والے کافر سے بھی بدتر ہیں۔فضل اللہ نے تو اسلام کو اتنا نقصان پہنچایا ہے جتنا غیر مسلموں نے بھی نہیں پہنچایا،فضل اللہ کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔واضح رہے صوفی محمد نے سوات میں تحریک نفاذ شریعت محمدی کی بنیاد رکھ کر ملک میں شرعی نظام کے نفاذ کی تحریک چلائی تھی، تحریک کے پرتشدد روئیے اور ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے جیسے افعال کی وجہ سے 2009 میں اس کے خلاف آپریشن راہ راست کیا گیا اور صوفی محمد کو جیل میں ڈال دیا گیا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...