پیر، 15 جنوری، 2018

ن لیگ میں پھوٹ،چودھری نثار اور پرویز رشیدآمنے سامنے،الزامات کی بوچھاڑ

ن لیگ میں پھوٹ،چودھری نثار اور پرویز رشیدآمنے سامنے،الزامات کی بوچھاڑ
لاہور(حرمت قلم رپورٹ)ن لیگ میں پھوٹ کھل کر سامنے آگئی،چودھری نثار اور پرویز رشید آمنے سامنے آگئے،ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو چاہئے کہ چودھری نثار کو پارٹی سے نکال دیا جائے میرا ووٹ ان کی مخالفت میں ہی ہوگا۔پارٹی جب مشکلات سے دوچار تھی تب چودھری نثار نے پارٹی کو نقصان پہنچایاجبکہ ڈان لیکس کے معاملے پر بھی چودھری نثار نے فوج کو خوش کرنے کیلئے مجھےپارٹی سے نکالنا چاہا مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرناپڑا جبکہ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پرویز رشید زندگی میں کبھی کونسلر تک نہیں بن سکتا،نیوز لیکس کی رپورٹ سامنے آتے ہی کالے کرتوت سامنے آجائیں گے۔
Exclusive hurmateqalam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...