پیر، 8 جنوری، 2018

عمران خان،جنگ گروپ اور شادی کہانی ذاتی انا کی

لاہور(غلام رضا) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شمار مایہ ناز کرکٹرز اور اچھے سیاستدانوں میں ہوتا ہے،عمران خان کی شادی کا چرچا آج کل زبان زد عام ہے روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی عمر چیمہ نے خبر بریک کی تھی کہ عمران خان کی شادی ہو چکی ہے مگر تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ابھی تک شادی نہیں ہوئی بلکہ صرف رشتہ بھیجا ہے مگر یہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ الیکشن کی آمد آمد ہے اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن عمران خان کیخلاف ہیں اور جنگ گروپ نے جو تین روز سے خبریں شائع کی ہیں وہ صحافتی آداب کیخلاف ہے ۔عمر چیمہ کو بھی شاید یہ امید نہ تھی کہ ان کی خبر کیساتھ جنگ اور جیو یہ کھیل کھیلے گا،باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میر شکیل الرحمن اور نواز شریف نے ملاقات کی جس میں عمران خان کیخلاف ایک کیمپین شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کے بعد سے یہ ڈرامہ شروع ہوا ہے جنگ گروپ اگر صرف خبر دیتا تو کسی نے اعتراض نہیں کرناتھا مگر خبر میں جس طرح عمران خان کی ذات پر حملے کئے گئے وہ صحافتی اصول کے منافی ہے اور یہ سب میر شکیل الرحمن کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے جس سے نقصان صرف اور صرف صحافت کو ہورہاہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...