پیر، 22 جنوری، 2018

بلاو ل بھٹو بھی نواز شریف کے نقش قدم پر،ججز پر سیاست میں دلچسپی لینے کا الزام لگا دیا

لاہور(حرمت قلم ٹیم)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چلنے لگے ہیں،کہتے ہیں ججز انصاف سے زیادہ سیاست میں دلچسپی لے رہے ہیں ،بلاول بھٹو کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ  چیف جسٹس کی سربراہی میں لاریفارمزکمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس اس کمیشن کے رکن ہیں،قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنے ہوتے ہیں لیکن 2015 سے اب تک لاریفارمز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا،ججز سیاست دانوں والا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اپنے کام کے سوا دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہورہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...