کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کے سکول میں استاد کے تھپڑ سے 9 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔عرب میڈیا کے مطابق کویت کے ایلمنٹری سکول میں زیر تعلیم 9 سالہ عیسیٰ تھمر البلوشی نامی طالب علم کو مصر سے تعلق رکھنے والے استاد نے تھپڑ رسید کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچہ دل کا مریض تھا اور کچھ دن پہلے ہی ہارٹ سرجری کراکے سکول پھر سے جوائن کیا تھا۔کویتی وزیرتعلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے استاد کو تحقیقات تک نوکری سے معطل کردیا ہے جبکہ حکام نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے استاد اور سکول انتظامیہ سمیت دیگر افراد کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔دوسری جانب سکول کے قائم مقام پرنسپل کا کہنا ہے کہ استاد نے بچے کو تھپڑ نہیں مارا بلکہ کندھوں سے پکڑ کے پیچھے دھکیلا اور صرف سینے پر ہاتھ رکھا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں