بہاولپور (نمائندگان) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلے کیخلاف اعلان بغاوت بلند کردیا، کہتے ہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا، لے لیتا تو کیا ہوتا؟، ایسے فیصلے نہیں مانتا، بہاولپور کا جلسہ الیکشن بھی ہے اور ریفرنڈم بھی، ووٹ کی حرمت کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے بانی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج لوگوں کا یہ مجمع الیکشن سے پہلے ہی الیکشن اور ساتھ ہی ریفرنڈم بھی ہوگیا، جلسہ دیکھ کر مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں، 4 سالوں کے دوران مخالفین نے ہمیں کچھ نہیں کرنے دیا۔وہ بولے کہ ایسے فیصلے میں نہیں مانتا، بغاوت کا اعلان کرتا ہوں، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا، تنخواہ نہ لی تو چھٹی کردی، لے لیتا تو کیا ہوتا؟، ووٹ کی حرمت کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم دوبارہ اقتدار میں آئے تو کوئی بے گھر نہیں رہے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انصاف عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے، 70 سال کی پالیسیاں اب منظور نہیں، ملک سے ظلم کا خاتمہ کریں گے، عوام کے ووٹ کا تقدس روندنے نہیں دیں گے، وہ وعدہ نہیں کرتا جو پورا نہ کرسکوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں