لاہور(حرمت قلم نیوز)سپریم کورٹ نے کیس میں طویل مہلت کے اصرار پر بیرسٹر اعتزاز احسن پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فارمولا دودھ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔ عدالتی طلبی پر میجی فارمولا دودھ کمپنی کے مالک پیش ہوئے اور عدالت میں بیان دیا کہ آئندہ میجی فارمولا ملک کے ڈبوں سے دودھ کا لفظ حذف کردیا جائے گا۔کمپنیوں کے وکیل اعتزازاحسن کے جونیئر وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ اعتزازاحسن مصروفیت کی بنا پر پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت انہیں مہلت دے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمیں اعتزازاحسن کے نام سے نہ ڈرائیں وہ ہمارے لئے محترم ہیں، اعتزازاحسن پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ ہم اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں یہی بات وہ ہمارے سامنے بھی آکر کہیں۔عدالت نے طویل مہلت کے اصرار پر اعتزازاحسن پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے نیسلے ملک کے وکیل کو دلائل کے لئے طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کر دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں