جمعرات، 8 مارچ، 2018

صوبائی اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا،کراچی کی صورتحال بھی سامنے آگئی

صوبائی اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا،کراچی کی صورتحال بھی سامنے آگئی
کراچی (حرمت قلم نیوز)ناقص طرز حکمرانی اور اداروں کی کمزور صلاحیت، کراچی کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بن گئی، روشنیوں کے شہر کی تاریکیاں دور کرنے کیلئے ہر سال 100 ارب روپے درکار ہیں، ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کردی۔ناقص طرز حکمرانی اور اداروں کی کمزور صلاحیت کراچی کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بن گئی، روشنیوں کے شہر کی تاریکیاں دور کرنے کیلئے ہر سال 100 ارب روپے درکار ہیں، ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کردی۔کراچی کی بدحالی پر ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بلدیاتی اور صوبائی اداروں کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے انتظامی اداروں میں رابطے نہیں ہیں، جس کی وجہ سے صفائی اور سیوریج کا نظام ابتر ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ناکافی ٹرانسپورٹ سسٹم بھی شہر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق جرائم اور بدنظمی کے باعث روشنیوں کا شہر اندھیروں کا شکار ہے، کراچی کو قابل رہائش اور میگا سٹی بنانے کیلئے 10 برسوں میں ایک ہزار ارب روپے درکار ہوں گے، ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور وفاقی و صوبائی بجٹ سے یہ رقم کراچی کو فراہم کرکے شہر کا انفراسٹرکچر بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...