اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیات نے عدلیہ کی توہین اور بیان بازی میں نہال ہاشمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،محب وطن پاکستانی سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ نواز شریف کا راستہ روکنے والے کامیاب نہیں ہو سکے۔ لوگوں کو اپنی اپنی حدود میں رہنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دیں، عدلیہ اپنا کام کرے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ گورننس ایک ادارے نے اپنے ہاتھ میں لے لی تو ملک رک جائے گا۔ ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔ آپ ہمارا کام اپنے ہاتھ میں لیں گے تو ہمیں قانون سازی کرنا پڑے گی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں