لاہور (حرمت قلم نیوز )حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے قد آور سیاست دان پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں جن کے تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔بہاولنگرسے ن لیگ کے طاہربشیرچیمہ اور ملتان سے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم ن لیگ چھوڑنے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں جبکہ رحیم یار خان سے خسرو بختیار کے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور گوجرانوالہ سے رانا عمر نذیر نے بھی ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور ان کے بھی اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت مکمل ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے81 سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے بھی کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہوں نے قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں