اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینٹ کیلئے سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کو چیئرمین سینٹ بنانے پر اتفاق کر لیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف سمیت ن لیگ کی تمام قیادت پرویز رشید کے نام پر متفق ہیں اور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد ن لیگ نے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیاہے ۔پرویز رشید کے نام کی حتمی منظوری چھ مارچ کو جنرل کونسل کے اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں