پیر، 5 مارچ، 2018

دوہری شہری والے سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

دوہری شہری والے سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
اسلام آباد،لاہور(حرمت قلم نیوز)سپریم کورٹ نے دوہری شہریت والے سینیٹرز کا نوٹیفکیشن رو ک دیا ہے ۔  سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس  نے ریمارکس میں کہا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ دوہری شہریت والے 6افراد سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں ابھی تک معلوم نہیں دوہری شہریت کا اثرکیا ہوگااور یہ پتہ چلا ہے کہ 6دوہری شہریت والے سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 6سینیٹرز کے نام معلوم نہیں ہے جتنی انہیں معلومات ملی ہیں لگتا ہے درست نہیں ہیں جبکہ جن لوگوں نے دوہری شہریت نہیں بتائی نادرا اس حوالے سے کیا کرسکتا ہے ۔ جبکہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ 4سینیٹرز کی دوہری شہریت ہے جن میں سعدیہ عباسی ، ہارون اختر،چوہدری سروراور نزہت صادق شامل ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دوہری شہریت والے تو آئین کے تحت سینیٹرز نہیں بن سکتے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پیش ہو کر کہا کہ دوہری شہریت کے حامل 6افراد کے نام لیے جارہے ہیں زبیر گل اور دودابابر کی بھی دوہری شہریت کی اطلاعات تھیں سیکرٹری نے مزید کہا کہ نزہت صادق دوہری شہریت کے حلف سے دستبرداری کرتی ہے چیف جسٹس نے کہا کہ جن کی دوہری شہریت ہے ان کو نوٹس دے کر بلائیں گے اور الیکشن کمیشن کو حکم دے دیا ہے کہ تاحکم ثانی ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری نہ کئے جائیں سیکر ٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سعدیہ عباسی نے بیان حلفی دیا ہے انہوں نے 7فروری 2017کو امریکہ کی شہریت سے سرنڈر کردی تھی چیف جسٹس نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے ان کو نوٹیفائی کردیا ہے تو الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے بتایا کہ ابھی انہیں نوٹیفائی نہیں کیا گیا اور انہیں تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے ۔ سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ ہارون اخترنے بھی بیان حلفی دیا ہے کہ وہ دوہری شہریت نہیں رکھتے مگر داخلہ ڈویژن کے مطابق ہارون اختر کینیڈا کے شہریت رکھتے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور اور نزہت صادق نے دہری شہریت کی تردید کردی اور کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور نے کہا کہ میری دہری شہریت کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں،میں نے 2013 میں دہری شہریت ترک کردی تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بنتے وقت دہری شہریت چھوڑ دی تھی،میرے پاس اس وقت صرف پاکستانی پاسپورٹ ہے۔نزہت صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس دہری شہریت نہیں ، اس معاملے میں جلد ہی میری پوزیشن واضح ہوجائے گی ۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 4 نو منتخب سینیٹرز کے نوٹیفکیشن دہری شہرت کے باعث روکنے کا حکم دیا تھا ۔سپریم کورٹ نے جن 4 نومنتخب سینیٹرز کے نوٹیفکیشن روکنےکا حکم دیا ان میں چوہدری سرور ،نزہت صادق ، ہارون اختر اور سعدیہ عباسی شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...