پیر، 12 مارچ، 2018

وزیراعظم کے بیٹے نے سینٹ میں پی ٹی آئی ایم این اے کو تشدد کا نشانہ بنادیا،شاہد خاقان نے معافی مانگ لی

وزیراعظم کے بیٹے نے سینٹ میں پی ٹی آئی ایم این اے کو تشدد کا نشانہ بنادیا،شاہد خاقان نے معافی مانگ لی 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 4مارچ کو ہونے والےسینٹ الیکشن کے بعد سینٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا دن تھا۔اس موقع پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کی جانب خوب سیاسی جوڑ توڑ کا مظاہرہ بھی کیا گیا تا ہم آج ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کا پلڑا رہا اور اپوزیشن کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے 11ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کی جبکہ ڈپٹیچیئرمین کا انتخاب ابھی ہونے جا رہا ہے۔چیئر مین کے انتخاب کے بعد اپوزیشن کی غیر متوقع کامیابی نے ماحول خراب کر دیا۔اسی دوران مبینہ طور پر وزیر اعظم کے بیٹے نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق پر تشدد کیا۔جس کے بعد اس بات کی تردید بھی کی گئی کہ تشدد کرنے والا وزیر اعظم کا بیٹا نہیں تا ہم وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس معاملے پر تحریک انصاف سے معذرت کر لی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...