اسلام آباد(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جنگ و جدل کا پروگرام نہیں رکھتی، اگر ادارے گتھم گتھا رہیں گے تو ہم رن وے پر کریش کر جائیں گے، مسلم لیگ ( ن ) کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، سب سے بڑی عدالت کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے تھا کہ اس فیصلے پر سینٹ کے انتخابات پر کیا اثرات مرتب ہوں، ڈکٹیٹر کے خلاف فیصلہ دیا گیا تو اس کے فیصلوں کا تحفظ کیا جاتا ہے، عالمی میڈیا عدلیہ کے بارے میں جو تبصرے کر رہا ہے اس پر دل خون کے آنسو رورہا ہے، عمران خان بھی نوشتہ دیوار پڑھ رہے ہیں کہ عوام منفی سیاست کو ترک کر چکے ہیں، مسلم لیگ ( ن ) آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں