ہفتہ، 3 مارچ، 2018

مریم نواز نے ایک بار پھر روک سکو تو روک لو کا نعرہ لگا دیا،چیف جسٹس کیلئے بھی ’’ریمارکس‘‘

مریم نواز نے ایک بار پھر روک سکو تو روک لو کا نعرہ لگا دیا،چیف جسٹس کیلئے بھی ’’ریمارکس‘‘اسلام آباد(ٹوئٹر نیوز)’’دختر پاکستان‘‘مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر وقت خدا کے لہجے میں بولنے والوں نے کل کنک میکر کا اعزاز چھینے کی بات کی تھی ۔اللہ نے آج ہی نواز شریف کو سرخرو کر دیا،سب شیروں کو مبارک ،سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کا نام ، جماعت اور نشان چھین لیے گئے لیکنسینٹ  کا انتخاب ہر اس امیدوار نے جیتا جو نوازشریف کا انتخاب تھا،مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان کو سیلوٹ کرتی ہوں جنھوں نے سیاست کی روایت بدل دی اور پارٹی اور نوازشریف کا ڈٹ کر ساتھ دیا۔ نہ ڈرے نہ پیچھے ہٹے،جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہو اس کو دنیا کی کوئی طاقت، کوئی سازش نہیں روک سکتی۔ روک سکو تو روک لو ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہو اس کو دنیا کی کوئی طاقت، کوئی سازش نہیں روک سکتی۔ روک سکو تو روک لو ۔ایک اور ٹویٹ میں انکا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب سینٹ میں سب سے بڑی واحد جماعت ہے ،ماشااللہ۔مریم نواز نے کہاکہ سب شیروں کو مبارک ،سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا نام ، جماعت اور نشان چھین لیے گئے۔لیکنسینٹ  کا انتخاب ہر اس امیدوار نے جیتا جو نوازشریف کا انتخاب تھا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان کو سیلوٹ کرتی ہوں جنہوں نے سیاست کی روایت بدل دی اور پارٹی اور نوازشریف کا ڈٹ کر ساتھ دیا۔ نہ ڈرے نہ پیچھے ہٹے۔مریم نواز نے کہاکہ ہر وقت خدا کے لہجے میں بولنے والوں نے کل کینگ میکر کا اعزاز چھینے کی بات کی تھی ۔اللہ نے آج ہی نواز شریف کو سرخرو کر دیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...