اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور پندرہ کمپنیوں کے کیس میں بدعنوانی سمیت تین ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ سابق وزیراعظم کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز،،اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کیس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ۔سٹیٹ بینک کی مشتبہ رقوم کی منتقلی کی شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،فضل داد اور مسرور انور کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی ۔ْ نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے احد چیمہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان پر مبینہ طور پر بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نیب نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دے دی ۔ پرویز خٹک پر مالم جبہ میں جنگلات کی سرکاری زمین کو لیز پر دینے کا الزام ہے۔ نیب اجلاس میں سینیٹر عثمان سیف اللہ،انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ کی چونتیس آف شور کمنیوں کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں