کراچی (حرمت قلم نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں میر صادق اور میر جعفر موجود ہیں،خان صاحب کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان نے سینٹ الیکشن میں اپنے ضمیر بیچے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں معاملے کی ہر سطح پر تحقیقات کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا سینٹ الیکشن میں ہمارے ارکان بھی فروخت ہوئے ، ضمیر خریدنے کیلئے 4 کروڑ روپے تک دیئے گئے ، معاملے کی انکوائری کرائیں گے۔ انہوں نے کہا راتوں کو بیٹھ کر ایم پی ایز کے ضمیر خریدے گئے ، سینٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی ہے، جو پیش کش کے باوجود نہیں بکے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کراچی کے خراب حالات کی وجہ خوف کی سیاست ہے ، ماضی کی منفی سیاست کے باعث کراچی کھنڈر بن چکا ہے ، کراچی کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ، کراچی کے گاڈ فادر لندن چلے گئے ، سندھ پولیس کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کوشش تھی کراچی میں پڑھے لکھے لوگ سیاست میں آئیں ، دہشتگردی کی وجہ سے پڑھے لکھے لوگ سیاست میں نہیں آتے تھے۔ ہم سمجھتے تھے کہ شریف فیملی نے 300 ارب روپے کی کرپشن کی لیکن اب پتہ چلا ہے وہ 900 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا چوری کرنے کے بعد شہادت نہیں جیل ملتی ہے ، یہ سمجھتے ہیں لوگ بے وقوف ہیں ، نواز شریف اب جیل جائیں گے۔افسوس ایک قوم کسی کی جنگ لڑے اور اس کی تذلیل بھی کی جائے ، ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے ، بھیک مانگنے ادھر ادھر جاتے ہیں ، مقروض قوم کی عزت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا دہشت گردی کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا ، حکومت سنبھالی تو دہشت گردی کے باعث صوبے کا برا حال تھا ، خیبرپختونخوا میں 70 فیصد انڈسٹری بند تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں