جمعہ، 9 مارچ، 2018

چیئرمین سینٹ رضا ربانی الوداع،اثاثے ایوان میں پیش،بڑی نصیحت بھی کر دی

چیئرمین سینٹ رضا ربانی الوداع،اثاثے ایوان میں پیش،بڑی نصیحت بھی کر دیاسلام آباد (حرمت قلم نیوز) چیئرمین سینٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں، الوداعی خطاب میں بولے کہ پارلیمان کی بالادستی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، اپنی گردن کٹادو لیکن اصولوں پر سودے بازی نہ کرو۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوان سے الوداعی خطاب کیا، انہوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کردیں، بولے کہ جس دن حلف اٹھایا اس دن بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کی تھیں، آج جس مقام پر ہوں یہ 2 خواتین کی بدولت ہے، ایک میری والدہ اور دوسری میری سیاسی ماں شہید بینظیر بھٹو۔وہ بولے کہ کبھی پارلیمان کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کیا، یہی فلسفہ ہے کہ اپنی گردن کٹادو لیکن اصولوں پر سودے بازی نہ کرو۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں شامل ہیں، انہیں سندھ سے دوبارہ نامزدہ کیا گیا تھا تاہم 3 مارچ کے الیکشن میں فروغ نسیم کے مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...